۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
آیت الله العظمی نوری همدانی و اسماعیل هنیه

حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے کہا کہ بلاشبہ مجاہد اسماعیل ہنیہ کی شخصیت کی شہادت، سفاک اور انسانوں کی قاتل صیہونی حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمٰی شیخ حسین نوری ہمدانی نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

﴿مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَیهِ ۖ فَمِنهُم مَن قَضیٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن یَنتَظِرُ ۖ وَما بَدَّلوا تَبدیلًا﴾ (سورۂ احزاب، آیہ، 23)

مجاہد جناب اسماعیل ہنیہ کی شخصیت کی شہادت کی خبر سن کر افسوس اور دکھ ہوا۔

بلاشبہ یہ قتل و غارت، صیہونی حکومت کی پستی اور اس ناجائز حکومت کی نابودی کے قریب پہنچنے کی علامت ہیں، لیکن استکباری قوتیں بالخصوص صیہونیت کے اصلی حامی کے عنوان سے مجرم امریکہ اور خود غاصب اسرائیل جان لیں کہ مزاحمتی محاذ کے اسرائیل کو تباہ کرنے کے عزم میں نہ صرف کوئی خلل آئے گا، بلکہ اس راستے کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے جاری رکھے گا اور بلاشبہ اس مجاہد کی شہادت، اس سفاک اور انسانوں کی قاتل حکومت کو مٹانے کی راہ ہموار کرے گی۔

میں اس المناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان محترم شخصیت کی شہادت پر رہبرِ انقلاب اور دنیا بھر کے تمام مزاحمتی محاذوں سے تعزیت اور انہیں مبارکباد عرض کرتا ہوں۔

وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ

حسین نوری ہمدانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .